17 اپریل 2016 - 11:39
عراقی فوج کی کارروائی میں کئی داعشی دہشتگرد ہلاک

عراقی فوج نے فضا ئیہ کی مدد سے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرکوک کے گاؤں البشیر میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم بارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے- دوسری جانب عراق کی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ہیت شہرکے مغرب میں بھی کم سے کم آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- اس کارروائی کے دوران بہت سے دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے- واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ جمعرات کو صوبہ الانبار کے شہر ہیت کو جو داعش کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوج اور عوامی رضاکار فورس کا آپریشن جاری ہے -

۔۔۔۔۔۔۔

/169