اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جمعرات کوصوبہ الانبار کےعلاقے البغدادی میں داعش کے بائیس دہشت گردوں کو موت کےگھاٹ اتاردیا ہے -
صوبہ الانبار کے ایک سینئر پولیس عہدیدار سعید احمد نے بتایا کہ داعش کے ٹھکانوں پرعراقی فوج نے ہوائی حملے بھی کئے - داعش کے ٹھکانوں پر اس حملے کے بعد دہشت گردعناصر اپنے اڈے چھوڑ کرفرار ہوگئے جبکہ عراقی فوج تیزی کے ساتھ شام کی سرحدوں کی جانب دہشت گردوں کا پیچھا کررہی ہے -
دہشت گردوں کو ہونے والی مسلسل ناکامیوں اور شکستوں کی وجہ سے عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں -
۔۔۔۔۔
/169