7 اپریل 2016 - 14:59
عراق؛ فوج کی کامیاب کاروائیاں، فلوجہ میں امیر داعش سمیت درجنوں دھشتگرد ہلاک

عراق میں فوج اور رضاکار فورس کے ذریعے کی گئی کامیاب فوجی کاروائیوں میں درجنوں داعشی عناصر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملک کے شہر فلوجہ میں دھشتگرد ٹولے داعش کا کمانڈر جسے امیر فلوجہ کہا جاتا تھا ہلاک ہو گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے رضاکار فورس الحشد الشعبی کی مدد سے ۴۴ دھشتگردوں کو بھی ہلاک کیا ہے۔ ہلاک ہوئے دھشتگردوں میں سے سات کا تعلق بیرونی ممالک سے تھا۔
صوبہ نینوا میں فوجی آپریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موصل کے جنوبی شہروں میں کئے گئے فوجی حملوں میں داعش کا ایک کمانڈر ابویمامہ الحدیدن بھی ہلاک ہوا ہے۔
نیز الانبار سے بھی موصولہ رپورٹ کے مطابق اس صوبہ میں بھی داعش کے ۱۹ عناصر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲