4 اپریل 2016 - 19:00
لبنان کے بزرگ عالم دین، علامہ مفید الفقیہ کی رحلت پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے لبنان کے بزرگ عالم دین علامہ مفید الفقیہ کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے لبنان کے بزرگ عالم دین علامہ مفید الفقیہ کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے اپنے پیغام میں شیخ مفید الفقیہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بابرکت عمر دین اسلام کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں صرف کی۔
آپ نے مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں مرحوم کے لیے بارگاہ رب العزت سے مغفرت کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ علامہ شیخ مفید الفقیہ لبنان کے بزرگ عالم دین تھے آپ کا گزشتہ روز ۷۹ سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ آپ نجف اشرف کے تعلیم یافتہ تھے اور لبنان میں تبلیغی خدمات کے علاوہ طلبہ کو درس خارج بھی دیا کرتے تھے۔

...............

۲۴۲