اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا کے سرکاری عہدیدار کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا آئندہ ہفتے تہران میں منعقد ہونے والے اجلاس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر غور کریں گے.
جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے پس منظر میں جنوبی کوریا اسلامی جمہوریہ ایران میں کاروباری اور اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے اور اسی مقصد سے دونوں ممالک کے درمیان ڈائریکٹر جنرل سطح کے مذاکرات کے چوتھے دور کا آغاز آئندہ ہفتے میں ہو گا.
ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اس اجلاس میں اعلی سطحی دوروں کی رپورٹ سمیت، دو طرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
اس سال جنوبی کوریا کے صدر پارک جیون ہائی کا اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ متوقع ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲