اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خزانہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مسافربردار طیاروں کی فروخت کیلئے مختلف امریکی کمپنیوں کو جنرل اتھارٹی نامی لائسنس جاری کردیا ہے.
امریکہ کی جانب سے ایران کو طیاروں کی فروخت پر رضامندی اور لائسنس کے اجرا سے صدر باراک اوباما کے اس حوالے سے احکامات پر عمل درآمد کی فضا میسر ہوچکی ہے.
24 مارچ کو امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری شدہ لائسنس میں کہا گیا ہے کہ تمام امریکی شہریوں اور کمپنی مالکان کو اجازت دی جاتی ہے کہ مقررہ قوانین اور لائسنس کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کیساتہ مسافربردار اور کاروباری طیاروں کی فروخت اور اس حوالے سے تکنیکی خدمات پر لین دین کرسکتے ہیں.
گزشتہ مہینوں میں امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کو مسافربردار طیاروں کی فروخت پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی وزیرخارجہ کو اختیار دیا کہ وہ ایران کو طیاروں کی فروخت کے حوالے سے متعلقہ لائسنس جاری کروائیں.
اس سے پہلے بوئنگ کمپنی کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے لائسنس کی مدد سے ہم ان ایرانی کمپنیوں کیساتہ مذاکرات کرسکیں گے جن کیساتہ کاروبار کرنے کی امریکہ اجازت دیتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲