اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے صوبے مآرب میں جبل رشا اور کئی اہم علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
ادھر شمالی یمن میں واقع صوبے الجوف کے شہر الحزم میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی گولہ باری میں درجنوں سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج نے جمعے کے روز بھی مآرب، الجوف اور تعز صوبوں میں سعودی آلۂ کاروں کے ٹھکانوں کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے نو عرب ملکوں کا اتحاد تشکیل دے کر امریکہ کی مکمل حمایت سے گذشتہ سال مارچ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا ہے جن میں اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسّی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ سعودی جنگ و جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری بےگھر بھی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169