اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی سابقہ مس ورلڈ مارکیٹا کورینکووا نے اسلام قبول کرلیا اور متحدہ عرب امارات منتقل ہو گئیں ۔ ذہنی پریشانی کا شکار رہنے والی مس ورلڈ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے’کلمہ طیبہ ‘ کا ورد کیا تو ان کی ساری پریشانیاں ختم ہو گئیں۔
ملکہ حسن نے دبئی میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’ ’میں مستقل طور پر دبئی میں رہنا چاہتی ہوں اور اسلام کا مطالعہ جاری رکھنا چاہتی ہوں۔‘‘
انہوںنے اسلام قبول کرنے بعد مغربی طرز عمل کو ترک کردیا اور حجاب پہننا شروع کردیا ہے۔جب انہوں نے حجاب میں پہلی تصویر بنائی تو اس کے پرستار حیران رہ گئے۔انہوں نے سمجھاکہ شاید عرب کے کسی فیشن شو کیلئے یہ ڈریس زیب تن کیا ہے۔
عیسائیت کی پیروکار مارکیٹا کورینکووانےاسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ اسلام میں خواتین کا کتنا بلند رتبہ ہے تو انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی کامیاب ہیں۔ ان کے پاس ملبوسات کی ایک کمپنی اور ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے کے باوجود وہ طویل عرصے سے ذہنی پریشانی کا شکار تھیںلیکن ان کے سامنے یہ راستے اس وقت صاف ہوگئے اور انہیں ذہنی آسودگی حاصل ہوئی جب انہوں نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا اور دیکھا کہ اسلام میں خواتین کا کتنا احترام کیا جاتا ہے۔
.......
/169