3 مارچ 2016 - 12:12
افغانستان؛ صوبہ بغلان کا علاقہ دندغوری طالبان کے قبضے سے آزاد

افغانستان کی فوج نے صوبہ بغلان کے علاقے دند غوری کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان کے گورنر عبدالستار بارز نے کہا ہے کہ افغانستان کی فوج نے ملک کے شمالی علاقوں میں طالبان کے ساتھ کئی ہفتے کی سنگین لڑائی کے بعد دند غوری علاقے کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

گزشتہ دو ماہ سے پل خمری، دند غوری، مرکزی بغلان اور دند شہاب سمیت افغانستان کے شمال میں صوبہ بغلان کے مختلف علاقوں میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ان جھڑپوں میں اب تک دونوں فریقوں کے بہت سے افراد مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲