28 فروری 2016 - 13:58
ایران اور روس کے دفاعی تعاون میں بہت زیادہ اضافہ : وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے دفاعی تعاون میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے اتوار کو تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان دفاعی تعاون میں دو ہزار چودہ سے ہی فروغ حاصل ہو رہا ہے اور اب دونوں ملکوں کا تعاون اسٹریٹیجک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے ایران اور روس کے دفاعی تعاون کی نوعیت کے بارے میں کہا کہ تہران اور ماسکو نے جدید ترین ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اور ضرورت کے ہتھیاروں کے سودے کے لئے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں معاہدوں کے متن بھی تیار کر لئے گئے ہیں جن پر کام شروع ہو گیا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید بھی کی ہے کہ روس نے اپنے ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم کو ایران کی فراہمی کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

.......

/169