23 فروری 2016 - 19:38
عراق کے شہر فلوجہ میں دہشتگرد گروہ داعش کے قاضی کی ہلاکت

دہشتگرد گروہ داعش کا ایک قاضی عراق کے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کا ایک قاضی شہر فلوجہ میں نامعلوم شخص کی گولی سے ہلاک ہوگیا ہے۔ عراق کے ایک شخص نے اپنا نام طاہر نہ ہونے کی شرط پر بتایا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے اس قاضی کی لاش نامعلوم جگہ منتقل کردی ہے اور اسے قتل کرنے والے کے متعلق وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت شہر فلوجہ پر دہشتگرد گروہ داعش کا قبضہ ہے لیکن عراقی افواج نے اس شہر کا چاروں طرف سے محاصرہ کیا ہوا ہے اور یہ محاصرہ دن بدن تنگ ہوتا جارہا ہے اور دہشتگرد گروہ داعش کا اس شہر میں قبضہ بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔
یاد رہے کہ عراق اور شام میں گروہ داعش کو ان دنوں پے درپے شکستوں کا سامنا ہے۔
عراق کے متعدد علاقے دہشتگرد گروہ داعش کے تسلط سے آزاد ہوچکے ہیں اور عراقی افواج اب شہر فلوجہ اور موصل کو آزاد کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ادھر شام میں بھی شامی افواج نے ملک کے بہت سارے علاقوں کو دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
۔۔۔۔۔

/169