23 فروری 2016 - 05:38
شامی صدر نے تیرہ اپریل کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری کردیا ہے

شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز ایک فرمان جاری کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تیرہ اپریل اعلان کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز ایک فرمان جاری کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تیرہ اپریل اعلان کی ہے-

یہ فرمان ایسی حالت میں جاری کیا گیا ہے کہ اس سے کچھ ہی گھنٹے قبل امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کی خبر دی تھی- شام کے پارلیمانی انتخابات ہر چار سال میں ایک بار ہوتے ہیں۔ یہ انتخابات آخری بار سات مئی دوہزار بارہ میں ہوئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169