ایک امریکی تحقیقاتی مرکز نے تاکید کی ہے کہ مصر کی قدرتی گیس کمپنی نے حالیہ دنوں میں صہیونی ریاست کو مزید گیس سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاٹس سینٹر کے مطابق مصر کی گیس کمپنی نے المتوسط (ای ام جی) کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو گیس کی سپلائی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے اور اس بات کی صہیونی وزارت تیل کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔ مصر نے صہیونی ریاست کے ساتھ 2006 میں دو ارب ڈالرمالیت گیس معاہدہ کیا تھا۔
اس معاہدے کی بنا پر مصر 20 سال میں اسرائیل کو ایک ارب 700 ملین میٹر مکعب گیس فراہم کرےگا۔ مصر پہلا عربی ملک ہے جس نے 1979 میں اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدے پر دستخط کئے تھے۔