16 فروری 2016 - 10:05
امریکی وزارت دفاع نے روس اور ترکی کے مابین اختلاف کی وجہ بتا دی

اپنے فیسبوک پیج پر پینٹاگون کے ترجمان، جیف ڈیوس نے لکھا ہے کہ روس کی جانب سے ترکی اور داعش کے آئل ٹینکروں پر حملے ہی ترکی اور روس کے درمیان اختلافات کا سبب بنے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اپنے فیسبوک پیج پر پینٹاگون کے ترجمان، جیف ڈیوس نے لکھا ہے کہ روس کی جانب سے ترکی اور داعش کے آئل ٹینکروں پر حملے ہی ترکی اور روس کے درمیان اختلافات کا سبب بنے ہیں۔

AWD NEWS کے مطابق، جیف ڈیوس نے ترکی اور روس کے مابین کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: اس سے پہلے جب بھی ہمیں داعش کے آئل ٹینکروں پر حملہ کرنا ہوتا تھا تو ہم ان کو پہلے سے الرٹ کر دیتے تھے کیونکہ ہمیں اس بات کا علم ہوتا تھا کہ ان ٹینکروں کے ڈرایئور ترکی ہیں؛ لیکن روس نے اس بات کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا اور ان ٹینکروں پر بمباری کردی، یہی بات سبب بنی کہ ترک حکام کی جانب سے روس کے ساتھ تصادم اختیار کرنے میں جلدی کی۔

.......

/169