15 فروری 2016 - 19:12
ایرانی فوٹو گرافر بھی مدافعین حرم کے شهدا میں شامل

ایکنا نیوز ایجنسی کے لیے اعزازی فوٹوگرافری کرنے والے تقی ارغوانی حرم بی بی زینب (س) کے دفاع میں درجه شهادت پر فا ئز هوگیے هیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سالوں سے قرآنی نیوز ایجنسی ایکنا کے لیے اعزازی طور پر خدمات انجام دینے والے فوٹوگرافر تقی ارغوانی شهدا کے قافلے میں شامل ہوگیے ہیں۔

اباعبدالله الحسین(ع) کے چهلم کے موقع پر پیدل روی کے حوالے سے خوبصورت تصاویر بھیجنے والا تقی ارغوانی آخرکار دفاع حرم بی بی زینب کے دوران امام عالی مقام کا مهمان بنے اور درجه شهادت پر فا ئز ہوگیے ۔

شهید تقی ارغوانی کو تهران میں انکے آبا ئی گاوں وردآورد میں سپرد خاک کیا جا ئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169