اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلینڈرس کے گورنر کارل دوکالوئے نے اپنے ایک بیان میں عوام سے مطالبہ کیا کہ جو تارکین وطن بیلجیئم کے راستے سے برطانیہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں کھانے پینے کی اشیاء دینے سے گریز کیا جائے۔
گزشتہ ہفتے بیلجیئم کے کچھ رضاکاروں نے تارکین وطن کے درمیان کھانے پینے اور دیگر اشیاء کو تقسیم کیا تھا جس کے بعد فلینڈرس کے گورنر نے عوام سے دوبارہ ایسا نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے مذکورہ گورنر کے بیان نے سوشل نیٹ ورکس پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے اور پوری دنیا سے گورنر کارل دوکالوئے کے بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
.....
/169