9 فروری 2016 - 21:49
شامی میں سیکورٹی فورسزکی کامیاب پیش قدمی جاری  ، دہشت گردوں کا شدید نقصان

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے النعیمہ کے شمال مشرق میں دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے ایک اڈے کو مکمل طور پر تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں دہشت گردوں کی چار گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ شامی فوج نے مغربی شہر لاذقیہ کے مضافات میں اکراد اور ترکمان کے پہاڑی علاقوں پر بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے۔ شامی فوج نے ان علاقوں میں احرار الشام ، جبہہ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے۔ شامی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے لاذقیہ کے ہی اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل چار دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
شام کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کو آزاد کرالینے کے بعد شامی فوج لاذقیہ کے شمال میں دہشت گردوں کے آخری اڈے کنیسا کے بالکل قریب پہنچ گئی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے حمص میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے مہین اور القریتین کے درمیان واقع علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169