اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے شہریوں میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں 90 سے زیادہ مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دئیے گئے۔ برطانوی نشریاتی ادرے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مسلم کونسل کو امید ہے کہ جب دروازے کھلیں گے تو کشیدہ دور میں عقیدوں کی حامل برادریوں میں اتحاد نظر آئے گا۔ کونسل کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے اس بار تین گنا زیادہ مساجد میں، میری مسجد میں تشریف لائیں، پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام لندن میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد کیا جا رہا ہے، گذشتہ سال سینکڑوں حملے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ایک روزہ پروگرام اسلام مخالف تنظیم پیجیڈا کے حامیوں کی جانب سے برمنگھم میں ہفتے کو منعقدہ خاموش ریلی کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں تقریباً 1750 مساجد ہیں، جبکہ تقریباً 30 لاکھ مسلمان وہاں آباد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169