اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایک یورپی ملک میں تعینات اسرائیلی سفیر کو جنسی زیادتی کی شکایت کی وجہ سے ملک واپس بلالیا گیا ہے۔ البتہ ابھی تک اسرائیلی حکومت نے مذکورہ سفیر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، مذکورہ سفیر اپنی بیوی کی غیرموجودگی میں مردوں اور بچوں کو اپنے گھر لاتا اور انہیں جنسی فعل پر مجبور کیا کرتا تھا۔ صہیونی روزنامہ یدیعوت نے اس سلسلے میں لکھا کہ مذکورہ سفیر کا یہ کام ایک دو بار تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ مدتوں تک اس برے فعل کا ارتکاب کرتا رہا ہے۔
اسرائیلی سفیروں کا یہ پہلا کارنامہ نہیں ہے۔ بلکہ اپریل 2013 میں بھی روزنامہ ناروے ٹوڈے نے اسرائیل سفیر کے جنسی جرائم کے ارتکاب کی خبر شائع کی تھی۔ جس کے بعد اسے بھی ملک واپس بلالیا گیا تھا۔ اسی طرح اٹلی میں بھی اسرائیلی سفیر کے ذریعے 300 منشیات کی گولیاں اسمگل کئے جانے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔
.......
/169