3 فروری 2016 - 17:47
سعودی عرب نے صدقہ امداد کے بہانے القاعدہ کو اربوں ڈالر فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ حکومت ریاض نے صدقہ امداد کے بہانے القاعدہ دہشتگرد گروہ کو اربوں ڈالر فراہم کئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بی بی سی کے ساتھ انٹریو میں سعودی وزارت داخلہ  ’’منصورالترکی ‘‘نے اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ حکومت ریاض نے صدقہ امداد کے بہانے القاعدہ دہشتگرد گروہ کو اربوں ڈالر فراہم کئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے مالیاتی نظام کے استعمال کے ذریعے اربوں ڈالر کی امداد جمع کی گئی اور اس پیسے کو سعودی عوام سے چند گروہوں کی طرف سے وصولا گیا جو یہ دعوی کرتے تھے کہ وہ اس بھاری رقم کو سماجی کاموں میں صرف کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ان گروہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اس پیسے کو غریب لوگوں پر خرچ کریں گے لیکن بدقسمتی سےاس بھاری رقم کو افغانستان میں سرگرم القاعدہ کی حمایت پر صرف کیاگیا ۔

یادرہےکہ گذشتہ سال القاعدہ کے ایک دہشتگرد جسے امریکہ میں عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے نے کہا تھاکہ سعودی شاہی خاندان کے اراکین 90 کی دہائی میں القاعدہ کی مالی حمایت کررہے تھے  ۔

امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اس وقت اس القاعدہ دہشتگرد کے حوالے سے لکھا تھاکہ سعودی شاہی خاندان کے اہم اراکین نے 90 کی دہائی میں القاعدہ کے نیٹ ورک کی حمایت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲