اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ نے کہا ہے کہ اتوار کے دن شام کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع سیدہ زینبیہ علاقے میں دو بم دھماکے ہوئے جن میں شہید ہونے والوں کی تعداد اکہتر ہو گئی ہے، ان دھماکوں کی ذمے داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔ ان دھماکوں سے اس علاقے کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بہت سی گاڑیاں بھی جل گئی ہیں۔ اس سے قبل شام کے ٹیلی ویژن نے خبر دی تھی کہ اس دہشت گردانہ حملے میں پچاس افراد شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲