28 جنوری 2016 - 19:45
شیخ قرضاوی: اتحاد بین المسلمین کا نظریہ غلط نظریہ تھا!

تکفیری مفتی نے ایک مرتبہ پھر شیعوں کے خلاف ہرزہ گوئی کرتے ہوئے انہیں اسلامی مذاہب کا حصہ قرار دینے سے انکار کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے تکفیری وہابی مفتی شیخ قرضاوی نے قطر میں ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کا چونکہ زیادہ فائدہ شیعوں کو ہوتا ہے اس لیے یہ نظریہ ایک غلط نظریہ ہے۔

شیخ قرضاوی کہ جو عربی ممالک میں ’’نیٹو کا مفتی‘‘ کے عنوان سے معروف ہیں نے کہا: میں نے اپنی عمر میں اتحاد بین المسلمین کا کوئی فائدہ نہیں دیکھا چونکہ ہمیشہ اتحاد اہل تشیع کے فائدہ میں رہا ہے نہ اہل تسنن کے!!

یوسف قرضاوی نے اپنی تفرقہ آمیز ہرزہ گوئیوں میں مزید کہا: شیعہ فرقہ اسلامی مذاہب کا حصہ نہیں ہے بلکہ صرف ایک گروہ ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲