اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے دھشتگردوں کے مقابلے میں پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے شہر شیخ مسکین کے اکثر علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
شام کے اسٹریٹیجک شہر شیخ مسکین پر شامی افواج کے ذریعے نوے فیصد کنٹرول حاصل کئے جانے کے بعد اس ملک کے جنوبی علاقے میں جاری جنگ کا نقشہ شامی فوج کے حق میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ نے شہر شیخ مسکین سے دھشتگردوں کے فرار کرنے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ دھشتگردوں نے اس شہر سے اس وقت بھاگنا شروع کیا جب کثیر تعداد میں وہ شامی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ شیخ مسکین شہر جغرافیائی اعتبار سے اردن شام اور اس ملک کے چار صوبوں قنیطرہ، درعا، سویدا اور ریف دمشق کو آپس میں ملانے والا پل ہے۔ شامی فوج کے اس شہر پر قبضہ کرنے کے بعد دھشتگردوں کو کافی شکست کا سامنا کرنا ہو گا۔




