اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹلی جنس کے افسر اور شامی فائل کے انچارج جنرل ابومہند یوسف مستقل طور پر استنبول میں قیام پذیر ہیں اور وہ مسلسل ترکی کے ہوٹل ریتاج میں شام کے مسلح گروہوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔
شامی انٹلی جنس نے حال ہی میں ابومہند اور داعشی کمانڈروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں ابومہند کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ روس کو شام میں مداخلت کا خمیارزہ بھگتنا پڑیگا۔
اس ویڈیو میں سعودی افسر نے داعشی کمانڈروں سے کہا کہ ہمارا مقصد روس کی کارروائی کو روکنا اور امریکی۔سعودی اتحاد کو تقویت پہنچانا ہے، اس سلسلے میں ہم آپ کی اسلحوں اور دیگر وسائل سے ہر ممکن مدد کرنے کیلیے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169