اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کا 79 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگيا ہے۔۔ مفتی محمد سعید کو 24 دسمبر 2015 کو نمونیا اور گردن میں درد کے باعث نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا، مفتی سعید کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں مسلسل انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مفتی محمد سعید نے گزشتہ برس مارچ میں کشمیر کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ مفتی سعید کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی محبوبہ مفتی کو کشمیر کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ مفتی محمد سعید نے بھی نومبر میں اس طرف اشارہ کیا تھا کہ محبوبہ مفتی کے عوام کے ساتھ زیادہ روابط ہیں اس لئے انھیں ہی کشمیر کا وزیراعلیٰ ہونا چاہیے۔
........
/169