عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے الرمادی کا ہسپتال آزاد کرالیا ہے اور وہ بڑی مسجد تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس کارروائی میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد، دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے جو ہسپتال میں عراق کے سیکورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں خودکش کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس سے قبل عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے الرمادی کے ہسپتال کے ایک علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے دھماکہ کئے جانے کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے شہر الرمادی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے اس شہر کے کئی شمالی مضافاتی علاقوں کو بھی آزاد کرالیا ہے۔
.......
/169