اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر منوچہر متکی نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حوالے سے تہران میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھے سال سے جاری بحرین میں انقلابی تحریک پر امن طریقے سے جاری ہے جس کی رہنمائی شیخ عیسی قاسم کر رہے ہیں۔ اور اس انقلاب تحریک کی سب سے بڑی خوبی ہی یہی ہے کہ اس میں تشدد نامی کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے اس ملک میں آل سعود کی کھلی مداخلت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بحرین میں آل سعود کا اپنی فوج کو بھیجنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی مخالفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عربی ممالک کی بحرین کی نسبت دوغلی پالیسیاں اس بات کا باعث ہیں کہ اس ملک میں لوگ آل خلیفہ کے تشدد کا شکار بنیں جبکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے تمام بین الاقوامی ادارے صرف خاموشی سے اس ملک میں پامال ہو رہے انسانی حقوق کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور جامعۃ المصطفیٰ کی جانب سے تہران میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی علمی شخصیت پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲