اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے شام کے جنوب مغربی علاقے صمدانیہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس علاقے کو آزاد کرانے سے پہلے دہشت گرد گروہوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ادھر شام کے جنوب میں واقع صوبے درعا کے شمالی مضافات کے اسٹریٹیجک علاقے شیخ مسکین کو بھی شامی فوج نے آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے شیخ مسکین پر اچانک حملہ کر کے دہشت گردوں کو فرار ہونے کا بھی موقع نہیں دیا اور دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169