1 جنوری 2016 - 09:25
ایران کے صدر نے نئے عیسوی سال کی مبارک پیش کی

نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران، مختلف مذاہب کے پیروکاروں خاص طور سے عیسائی برادری کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نئے عیسوی سال کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام نے دنیا کے مختلف ملکوں خاص طور سے عیسائی ملکوں کے حکام اور عوام کے نام اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام لوگوں منجملہ عیسائی برادری کے لئے امن و سلامتی اور خوشحالی کی آرزو کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کی مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کی متعدد آیات میں حضرت عیسی(ع) کو اولوالعزم پیغمبر قرار دیتے ہوئے آپ کے مقام و کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

.......

/169