اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد آئندہ سال سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں نظام صلوۃ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب اذان اور باجماعت نماز کیلئے یکساں اوقات پر اتفاق رائے کیلئے سفارشات تیار کرکے چاروں مسالک کے علما کرام پر مشتمل متحدہ علما بورڈ کے سامنے پیش کریگا۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام صلوۃ کے مطابق ابتدائی طور پر صوبہ میں فجر کی اذان کا وقت ابتدائے صبح صادق اور باجماعت نماز کا وقت اذان کے 30 منٹ بعد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ موسم گرما میں اذان ظہر دوپہر ایک بجے اور موسم سرما میں سوا ایک بجے جبکہ باجماعت نماز اذان کے پندرہ منٹ بعد تجویز ہو سکتی ہے جبکہ جمعہ المبارک کی پہلی اذان پونے ایک بجے اور باجماعت نماز ڈیڑھ بجے پورا سال، اذان عصر مثلین کے وقت اور اذان کے دس منٹ بعد نماز، اذان مغرب غروب آفتاب کے 5 منٹ بعد اور اذان کے دو منٹ بعد باجماعت نماز، عشا غروب آفتاب کے پونے دو گھنٹے بعد اور اذان کے پندرہ منٹ بعد جماعت کی تجویز پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲