25 دسمبر 2015 - 19:11
قائد اعظم کی فکر کو زندہ رکھنا موجودہ دور کی اہم ضرورت: آئی ایس او

انہوں نے اس بیان میں مزید کہا کہ جس نظریہ کے تحت قائد اعظم نے شرمندہ خواب تعبیر کیا اگر آج اْسی نظریئے پرعمل کیا جائے تو مملکت خداداد کو درپیش مسائل سے چٹھکارا مل سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی۔ایس۔او پاکستان پشاور ڈویژن کے نائب صدرعلی جان طوری نے زرعی یونیورسٹی میں قائدِاعظم ڈے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی فکرِروح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے کیونکہ انکی فکر روح اسلام کے مطابق تھی اور وہ صرف ایک مخصوص دور تک نہیں بلکہ ہر دور کے لئے ہے آج بھی جب ہم قائد کے افکاراور اقوال جو انھوں نے پاکستان بننے کے بعد یا پاکستان کے بننے سے پہلے کے مراحل میں بیان کئے تھے پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں غفلت کی نیند اور غلامی سے نجات کا درس ملتا ہے کیونکہ قائد کا پاکستان آج رو رہا ہے اور استعمار کی غلامی میں جکڑا ہوا ہے۔
انہوں نے اس بیان میں مزید کہا کہ جس نظریہ کے تحت قائد اعظم نے شرمندہ خواب تعبیر کیا اگر آج اْسی نظریئے پرعمل کیا جائے تو مملکت خداداد کو درپیش مسائل سے چٹھکارا مل سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲