اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک ریپبلیکن صدارتی امیدوار’’رینڈل پال ‘‘نے مشرق وسطیٰ خاصکر شام کےتئیں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی دمشق مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ہی بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ داعش نے فروغ پایا ہے۔
انہوں نےامریکہ کی طرف سے شامی صدربشارالاسد کو فوجی مہم کے ذریعے اقتدار سے الگ کرنے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ میں امریکی حکام کی اس پالیسی سے متفق نہیں ہوں ۔
انہوں نےکہاکہ امریکہ کو اپنے دوہرے معیارکی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرکے ایک حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کو فروغ دینےچاہئے کیونکہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جوخیالی اورناقابل اعتماد پالیسی اپنائی ہوئی ہے اسے خطے کے ممالک میں امریکہ کے تئیں نفرت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔
انہوں نےکہاکہ امریکہ نے نام نہاداعتدال پسندوں کو ہتھیار فراہم کرکے بدنام زمانہ تکفیری دہشتگردگروہ داعش کوپنپنے کیلئے ایک وسیع میدان فراہم کیاہے ۔
انہوں نےکہاکہ امریکہ شام میں حکومت تبدیلی کی پالیسی پر عمل پیراہوکر ایک ایسی غلطی کررہاہے جسکا اذالہ ناممکن ہے کیونکہ لیبیا میں صدرقدافی کو اقتدارسے ہٹاکر داعش زیادہ طاقتورہوچکا ہے جو اس بات کی غماز ہےکہ امریکہ ایک ناکام ریاست ہے جواپنے لئے مزید خطرات پیداکررہاہے ۔
انہوں نےریپبلیکن امیدوار ڈونالڈٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہاکہ ان کی پالیسیاں اوراشتعال انگیز بیانات امریکی آئین کی سراسرخلاف ورزی ہے ۔
واضح رہےکہ شام غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی وجہ سے مہلک تشدد کی لپیٹ میں ہے اوراب تک اس تشدد کی وجہ سے لاکھوں افراد جان بحق اوردسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲