اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیر دفاع نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک نے پہلی مرتبہ بحیرہ روم میں تعینات میزائیل آبدوزوں سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس کے ان بحری حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
ادھر روس کے صدر پوتین نے ترکی کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی مبصرین کی نظارت میں ترکی کے خلاف اقدام کرے گا۔
واضح رہے کہ روس نے حالیہ دنوں اپنی کئی آبدوزوں کو بحیرہ روم میں شام کے ساحل پر لا کر کھڑا کر دیا ہے اور داعش کے خلاف حملوں کو تیز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
روس کے منصوبے کے مطابق فضائی، بحری اور زمینی تینوں راستوں سے داعش کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲