8 دسمبر 2015 - 17:33
سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں تین یمنی خواتین شہید

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مغربی شہر’’ کتاف‘‘ میں رہائشی مکانوں پر بمباری کر کے چار عورتوں کو شہید کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل نے فوری خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے آج یمن کے صوبہ صعدہ اور تعز پر بمباری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مغربی شہر’’ کتاف‘‘ میں رہائشی مکانوں پر بمباری کر کے چار عورتوں کو شہید کر دیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے تعز کے مغربی شہر ’’مقبنہ‘‘ پر بھی حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ تاہم یمن پر جاری سعودی حملوں کے نتیجے میں 13 ہزار عام شہری شہید اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

...............

242