30 نومبر 2015 - 12:52
پاکستانی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی

وزیراعظم نواز شریف برطانوی ہم منصب اور افغان صدر سے ملاقات کریں گے جس کے دوران تینوں سربراہان مملکت افغانستان میں قیام امن پر بات چیت کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے فرانس میں موجود ہیں جہاں کانفرنس کے اختتام پر ان کی ملاقات ہوگی۔ ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سے شیڈول سے ہٹ کر بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے بھی ملاقات کی ہے جو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔

.......

/169