23 نومبر 2015 - 09:35
بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی: زائرین کربلا کے فضائی اور زمینی تحفظ کو یقینی بنانے کا اعلان

ایران نے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جانے والے زائرین کو پورے راستے مکمل فضائی اور زمینی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے اتوار کو فوجیوں کی صبح کی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا ئے معلی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔ اسی کے ساتھ ایران کی زمین فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے بھی کہا ہے کہ چہلم کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین کی سلامتی کا پورا انتظام کیا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169