اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ساری دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
"ہمیں ساری دنیا کو متحد کرکے انتہا پسندوں کو شکست دینی ہے۔ اگر میں امریکی صدر بنوں تو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے بھر پور کوشش کروں گی"، ہیلری کلنٹن نے کہا۔
ان کے بقول داعش کی طرف سے دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ داعش کو قابو میں رکھا جانا نہ ممکن ہے، انہیں شکست دینی ہے"، امریکی صدارتی امیدوار نے کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو داعش کے خلاف جنگ میں دوسرے ملکوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
.......
/169