8 نومبر 2015 - 12:01
کوئٹہ میں دو شیعہ ہزارہ دھشتگردوں کی فائرنگ سے شہید + تصاویر

کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ہزارہ مومنین شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ہزارہ مومنین شہید ہوگئے۔ ہفتے کے شام بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر لشکر یزید کے دہشت گردوں نے گاڑی میں سوار دو مومنین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عزت اللہ ولد محمد ابراہیم موقع پر شہید ہوگئے جبکہ محمد حسن ولد جان محمد ابتدائی طبی امداد دینے کے دوران شہید ہوگئے۔ نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دونوں مومنین ہزارہ ٹاون کے رہائشی تھے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی کرم خان روڈ پر ملک دشمن عناصر کی فائرنگ سے دو بھائی شہید ہوگئے تھے۔ تاہم اب تک بلوچستان حکومت حاموش تماشائی بن گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲