اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سندر انڈسٹریل ایریا میں چار منزلہ فیکٹری کی زیر تعمیرعمارت اچانگ کرگئی اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے۔مذکورہ عمارت کی پہلی دوسری اور تیسری منزلوں پر پولی تھین بیگ تیار کرنے کی فیکٹری قائم تھی جس میں درجنوں کم عمر کارکن بھی کام کیا کرتے تھے۔عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق تیس افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حکام نے تاہم ۱۶ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ڈیڑ سو کے قریب کارکن عمارت میں موجود تھے۔خیال کیا جارہا ہے کہ سو افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد لاھور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲