اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ترکی کی حکومت اور قوم کو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹروں نے شرکت کی۔ مرضیہ افخم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد تمام شعبوں میں ایران اور ترکی کے تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ توسیع آئے گی۔ ترکی کے عوام نے گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران اتوار یکم نومبر کے دن دوسری مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی۔ اور ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمان کی کل پانچ سو پچاس نشستوں میں سے تین سو پندرہ نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
.......
/169