اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلی مرتبہ پانچ وسطی ایشیائی ریاستوںکا دورہ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ جمعہ کو آسٹریا میں شام کے بحران پر بات چیت کرنے کے بعد جان کیری کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان، قازخستان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔
جان کربی کے مطابق وہ 3 نومبر کو واپس لوٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی امریکی وزیر خارجہ کا پانچوں وسطی ایشیائی ریاستوں کا پہلا دورہ ہے ۔
جان کیری اپنے دورے کے دوران کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں امریکی سفارتخانے میں نئی چانسری اور یونیورسٹی آف امریکا آف سینٹرل ایشیا کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جان کیری کے لئے اہم سیاسی دن ازبک دارالحکومت سمرقند میں ہو گا جہاں وہ پانچوں ریاستوں کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ آستانہ میں جان کیری امریکا قزاقستان کے چوتھے اسٹراٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
.......
/169