28 اکتوبر 2015 - 17:19
منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی کا سعودی عرب میں سر قلم

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری نعمت اللہ مولا بخش پیٹ میں منشیات چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر اس کو موت کی سزا دی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق ملک میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں جنسی زیادتی، قتل،ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے جب کہ سعودی عرب کا شمار دنیا میں بڑے پیمانے پر سزائے موت دینے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲