اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے 2 روز قبل لاہور پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ ایک مشکوک گرے رنگ کی کلٹس گاڑی اور سرخ رنگ کی موٹر سائیکل تخریب کاری کیلئے استعمال ہو سکتی ہے۔ 2 روز تک پولیس نے شہر میں سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کے بعد فیکٹری ایریا کے علاقے میں امام بارگاہ کے قریب سے گاڑی کو برآمد کر لیا جبکہ مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص اپنا نام عامر بلوچ بتاتا ہے جو کہ 3 روز قبل دبئی سے واپس لاہور آیا ہے، جسے مزید تفتیش کیلئے سی آئی اے کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.......
/169