اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، علاقے کے مختلف مسائل خاص طور سے شام کے بارے میں یورپی حکام سے تبادلۂ خیال کے لئے بیلجیم گئے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان یورپی یونین کے حکام سے علاقائی مسائل منجملہ شام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ایرانی وفد بھی یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں بحران شام کے حل کے لئے اپنی نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169