اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سنی قبیلے البونمر کے سربراہ "نعیم الکعود" نے فرانس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے اس سنی قبیلے کے ستر باشندوں کو الرمادی کے شمالی علاقے الثرثار میں پھانسی دی ہے- نعیم الکعود نے کہا کہ جن افراد کو پھانسی دی گئی ہے وہ، پولیس، فوج اور عراقی قبائل کے مجاہدین، کہ جو داعش کے ساتھ برسر پیکار ہیں، کے والد یا بھائی ہیں- داعش دہشت گرد گروہ نے اسی طرح بدھ کے روز پچھتر عراقی شہریوں کو شمالی عراق کے شہر کرکوک میں اغوا کرلیا- داعش دہشت گردوں نے ان افراد کو اغوا کرنے کےبعد ان سے مطالبہ کیا کہ وہ دو میں سے ایک آپشن قبول کریں یا دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کریں یا پھر پھانسی کی سزا کے لئے تیار ہوجائیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲