اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماسکو سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے وابستہ مراکز کو تباہ کرنے کے بعد روسی طیارے صحیح و سالم اپنے اڈوں پر واپس لوٹ آئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ روسی بمبار طیاروں نے دمشق کے مضافات میں واقع علاقے دیرالزور میں داعش کے اسلحے کے ایک کارخانے کو بھی مکمل طور سے تباہ کردیا ہے۔جنرل کوناشنکوف کے بیان کے مطابق روسی جنگی طیاروں کے حملوں کے بعد دہشت گردوں میں سراسمیگی پھیل گئی ہے اور وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں سے فرار کر رہے ہیں۔ روس نے شامی حکومت کی درخواست اور پارلیمنٹ کی موافقت کے بعد داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ شام میں موجود تمام دہشت گرد گروہوں خصوصا داعش کے خلاف اپنے حملوں کو مطلوبہ ہدف کے حصول تک جاری رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲