6 اکتوبر 2015 - 14:52
ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کیا جائے، روسی صدر نے فوج کو حکم دے دیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روسی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر پوتن نے روسی فوج کو حکم دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران داعش کے سرغنوں خاص طور سے ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں کہا کہ اگر ان لوگوں کو زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکتاتو ان کی لاشیں روس منتقل کی جائیں۔

با خـبر ذرائع نے بتایا ہے کہ روس کے اس اقدام کا مقصد امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی کمزوری اور ناکامی کو ثابت کرنا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے شام کے شہر رقہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے اصل ٹھکانوں کو نشانہ بنا شروع کردیا ہے۔

......

/169