5 اکتوبر 2015 - 16:51
صیہونی حملوں میں تین فلسطینی شہید چار سو زخمی

صیہونی فوجیوں کے حملوں میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور چار سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں اور مظلوم نہتے فلسطینیوں کے درمیان، چوبیس گھنٹے سے جاری جھڑپوں میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور چار سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

 فلسطین کی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ایک سو بیس فلسطینیوں کو گولی لگی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو سو چونتیس فلسطینی آنسو گیس کی بے تحاشا شیلنگ اور دیگر وسائل سے زخمی ہوئے ہیں ۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی ہلال احمر نے اتوار کو غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس کے سبھی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا تھا۔

دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے محاصرے کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رکھا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس کے علاقے العیسیویہ میں بہت زیادہ صیہونی فوجی تعینات ہوگئےہیں اور وہ کسی کو بھی مسجد الاقصی کے قریب نہیں جانے دے رہے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی بیت المقدس کے العیسیویہ کے علاقے میں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر مورچہ بند ہوگئے ہیں اوروہاں سے فلسطینیوں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲