اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دار الحکومت تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شہداء منی کے لئے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ تینوں قوا کے سربراہان ،اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ مجلس فاتحہ میں قاریوں نے قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد ذاکرین اور خطباء نے حضرت امام حسین علیہ السلام اورپیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) کی یاد میں فضائل اور مصائب پیش کئے۔
مجلس سے جناب حجۃ الاسلام صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی میں بہترین افراد شہید ہوئے ہیں جن کے خون کی ذمہ داری آل سعود کے دوش پر عائد ہوتی ہے۔
اسی طرح شہدائے منی کے ایصال ثوب کے لئے قم میں بھی رہبر انقلاب کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کےشبستان امام خمینی(رہ) میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں بھی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲