4 اکتوبر 2015 - 16:14
اُردگان: اسرائیل جھوٹا ہے مسجد اقصی کیخلاف جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے

قطرکے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ مان لینا چاہیئے کہ مسجداقصی کے خلاف اس کی ظالمانہ کارروائیاں دیگر جرائم میں ایک نیا اضافہ ہے، اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے جو کچھ مسجد اقصی کے خلاف کیا جا رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل جھوٹا اور مکار ملک ہے، مسجداقصی کے خلاف اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی شرپسندوں کے جرائم ناقابل معافی ہیں، صہیونی ریاست کوان جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ قطرکے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ مان لینا چاہیئے کہ مسجداقصی کے خلاف اس کی ظالمانہ کارروائیاں دیگر جرائم میں ایک نیا اضافہ ہے، اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے جو کچھ مسجد اقصی کے خلاف کیا جا رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے اور اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، مسجد اقصی کا معاملہ صرف تنہا فلسطینیوں کا نہیں بلکہ قبلہ اول کا دفاع پورے عالم اسلام کی اجتماعی ذمے داری ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی اقدامات جرائم میں شمار ہوتے ہیں جن پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

.......

/169